بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کےمختلف اضلاع سے 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور(ممتاز نیوز)لاہور سمیت پنجاب کےمختلف اضلاع سے 8 مبینہ دہشتگرد وں کوگرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 2 دہشتگرد مسلم ٹاؤن اور ایک داتا دربار کے قریب سے ،2 راولپنڈی،1 خوشاب، 1شیخوپوہ اور 1دہشت گردکومنڈی بہاولدین سے گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے پستول اور دیگر سامان برآمدکر لیا گیا۔ تمام مبینہ دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کے تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔