بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طارق بشیر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ نہ دیں ، سعود مجید لندن جا کر بیٹھ گئے

 

لندن (طارق محمود سمیر)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سعود مجید نے لندن میں مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے اہم ملاقات کی ہے اور (ق) لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ کو آئندہ الیکشن میں (ن)لیگ کا ٹکٹ نہ دینے کامطالبہ کر دیا ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ نے اس شرط پر چوہدری پرویز الٰہی گروپ کو چھوڑ کر چوہدری شجاعت گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)انہیں ٹکٹ دے گی او رسعود مجید کو کسی اور طریقے سے ایڈجسٹ کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سعود مجید جو 2018ءکے انتخابات میں (ق) لیگ کے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے معمولی فرق سے الیکشن ہار گئے تھے انہوںنے میاں نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کر کے بہاولپور کی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن پر اپنے موقف سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہر مشکل میں وقت میں نے پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور طارق بشیر چیمہ کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں کارکن ناراض ہو سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سعود مجید کو پارٹی قیادت نے کہا ہے کہ وہ حلقے میں کارکنوں سے رابطے قائم رکھیں ،ٹکٹوں کے معاملات کا فیصلہ عام انتخابات کے موقع پر ہی کیا جائیگا ۔