پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
شاہین آفریدی نےاپنے مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے دی۔
فاسٹ بولر کو تصویر می خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھےکھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔شاہین نے تصویر کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا۔
Alhamdulillah 🤲 pic.twitter.com/Uwx8mgqFxW
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) January 22, 2023
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔
سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کو کھندے پر بٹھائے چلے جارہے ہیں۔









