بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے: مسرت جمشید

لاہور ( نیوزڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک دیوالیہ ہونے والا ہے دوسری طرف چیئرمین پر حملے کی تحقیقات کرنے والی JIT پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران سے متنازعہ بیانات دلوائے جا رہے ہیں، ایسی حرکات ثابت کر رہی ہیں کہ اس سازش میں شریک لوگ کتنے طاقتور ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج جمشید اقبال کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف اور فوری الیکشن کے لیے NA121 میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کا آغاز صدر گول چکر سےہوگا اور جوڑے پل سے ہوتے ہوئے غازی آباد روڈ، مغلپورہ اور دھرم پورہ جائے گی۔