بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بغیر گیزر اور گیس کے گرم پانی کے مزے اڑائيں، سردی میں چار دن تک پانی گرم رکھنے والا ٹینک جو بڑی بچت دے

سردی کے موسم میں گرم پانی کا حصول ایک نعمت سے کم نہیں ہوتا ہے فجر کے وقت اٹھ کر نلکا کھولیں اور اس میں سے آنے والا ٹھنڈا برف پانی روح تک کو جما دیتا ہے اور آج کل کے دور میں گیس کی کمی کے سبب اور اس کے بند ہونے کے سبب گیزر بھی کام نہیں کرتا ہے- ایسے وقت میں اگر بغیر گیزر لگائے نلکے سے گرم پانی آئے تو بندہ سجدہ شکر میں ہی گر جاتا ہے-

بغیر گیزر پانی کو گرم رکھنے والا ٹینک

پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ درست سر پرستی نہ ملنے کے سبب ہمارے نوجوانوں کا ٹیلنٹ منفی رخ کی جانب مڑ جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو پاکستان کے ایسے ہی باصلاحیت نوجوان سے ملا رہے ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے اسمارٹ شیلڈ والے ایسے واٹر ٹینک بنائے ہیں جو کہ سردی میں پانی گرم اور گرمی میں پانی کو گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image

اسمارٹ شیلڈ واٹر ٹینک

اس واٹر ٹینک کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ عام پلاسٹک کے واٹر ٹینک کے اوپر ایک خاص شیلڈ چڑھا دی جاتی ہے یہ شیلڈ انسولیٹر مٹیریل پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ گرمی اور سردی کو ٹینک سے باہر نہیں جانے دیتے ہیں- اس کی وجہ سے گرمی کے موسم میں یہ پانی کو ٹھنڈا رکھتا ہے جب کہ سردی کے موسم میں یہ پانی کو گرم رکھتا ہے اس ٹینک میں اگر ایک بار گیزر سے پانی کو گرم کر کے بھر دیا جائے تو یہ چار دن تک اس کے درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے- جس کی وجہ سے گیس کے استعمال کی شرح میں بھی کافی کمی ہوتی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ اس شیلڈ کی وجہ سے پلاسٹک کے اس ٹینک کی زندگی میں بھی دگنا اضافہ ہوتا ہے اور اس کی زندگی بڑھ جاتی ہے- اس ٹینک کے اندر واٹر پروف فائبر سے پلاسٹک کے ٹینک کو پوری طرح کور کر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد اس کے اوپر المونیم لپیٹ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹینک کے اندر موجود درجہ حرارت ایک طویل وقت تک برقرار رہتا ہے-

image

اس ٹینک میں کوئي بہت ہائی فائی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے اس وجہ سے اس کی فٹنگ بھی عام واٹر ٹینک ہی کی طرح ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی عام ٹینک کے مقابلے میں بہت زيادہ نہیں ہے جبکہ اس کے ذریعے 30 فی صد تک توانائی کی بھی بچت کی جا سکتی ہے-

source