اسلام آباد(ممتاز نیوز)آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں, جو صلاحیتوں سے مالامال ہیں, جن کی تعلیم وتربیت پر ترجیحی بنیادوں پر مل کر کام کرنا ہوگا, ہمارے دوست ملک چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا,نئے سال کی خوشی میں ہمارے بچوں اور نوجوان نسل کو یاد رکھا ,جس پر اپنے دوست ملک چین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے یہ بات غریب بچوں کومفت تعلیم دینے والے ادارہ ہولی ہیلپ ویلفئیر سکول سسٹم کے دورہ کے دوران کہی۔ اس موقع پر سکول کے چئیرمین عبداللہ صابر ,اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے فیڈریشن صدر عاصمہ اسماعیل بٹ کا بھرپور استقبال کیا ۔صدر فیڈریشن عاصمہ اسماعیل نے بچوں میں سکول بیگ اور تحائف تقسیم کیے , بچوں کو پیار کیا اور اساتذہ کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔بعد ازاں عاصمہ اسماعیل بٹ نے طلبا اور اساتذہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ چین ہمارا بہت مخلص دوست ملک ہے , جو نوجوان نسل کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے ۔پاکستان میں محدود وسائل کی وجہ سے بچوں کی کثیر تعداد تعلیم سے محروم ہے۔جس پر ہماری فیڈریشن چائینہ ایمبیسی کے ساتھ مل کر پاکستان کی نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت کے لئے کام کررہی ہے, ہولی ہیلپ سکول سسٹم کی کاوشین قابل تحسین ہیں۔عاصمہ اسماعیل بٹ نے دوست ملک چین سے اپیل کی کہ ایسے بچوں کی تعلیم وتربیت میں ہماری مدد کریں جو تعلیم سے محروم ہیں۔اس موقع پر چئیرمین عبدللہ صابر نے کہا کہ ہمارے پاس 200 غریب بچے زیرتعلیم ہیں ۔ہمارے وسائل محدود ہیں۔صدر فیڈریشن عاصمہ اسماعیل بٹ کے نہایت مشکور ہیں جنھوں نے ضرورت مند بچوں کا ساتھ دیا ۔امید ہے کہ مستقبل میں بھی ان کا تعاون شامل رہے گا۔بچوں نے خوشی سے پاک چین دوستی کے نعرے لگائے اور عاصمہ اسماعیل بٹ کا شکریہ ادا کیا۔











