بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی جی سندھ کو کس بات کا انتظار ہے، روزانہ کی بنیاد پر بچے مر رہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نیک نیت ایماندار ہیں، بےاختیار نہیں بلکہ بااختیار ہیں، آئی جی سندھ کو کس بات کا انتظار ہے، روزانہ کی بنیاد پر بچے مر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ بتائیں وہ کیوں ایکشن نہیں لے رہے، آئی جی ذمہ داروں سے پوچھ گچھ کریں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟
گورنر سندھ نے کہا کہ میں نہیں چاہوں گا کہ کوئی اسمبلی ٹوٹے، یہ سیاست کا وقت نہیں، ملک میں شدید معاشی بحران ہے، معیشت اور عوام کے لیے کام کرنا چاہیے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کی بجائے ہمیں عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔