بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) عثمان کو آئی جی پنجاب لگائے جانے کا امکان

ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) عثمان کو آئی جی پنجاب لگائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو تحریک انصاف کو آڑھے ہاتھوں لینے کا ٹاسک دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ عثمان حمزہ شہباز کی وزارت کے دوران ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات تھے،مقتدر حلقوں نے کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کو نئی ذمہ داریوں کا عندیہ دیا ہے ۔جس کے بعد آر پی اوز، سی پی او اور ڈی پی اوز کے وسیع پیمانے پر تبادلوں کا ریلا آئے گا۔ سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز اور انوسٹیگیشن بھی تبدیل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو ممکنہ طور پر سی سی پی او لاہور لگائے جائے گا اورسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ تعیناتی کے بعد اپنی ٹیم لیکر آئیں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے گزشتہ سال تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ناکام بنایا تھا۔