بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن رضا نقوی دو نکاتی ایجنڈے پر آئے ہیں،مونس الٰہی کا نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر ردعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی نے محسن رضانقوی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کوپی ٹی آئی اور ان کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا حصہ قراردے دیا۔ نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر اپنے ایک ٹویٹ میں مونس الٰہی نے 15 جنوری کو محسن رضانقوی کی آصف زرداری اورشہبازشریف کے ساتھ شیئر کئی گئی تصویرکو ری ٹویٹ کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھاتھا کہ یہ وہ آدمی ہے جو کہتا تھا میں زرداری کا بچہ ہوں شہباز شریف کا پارٹنر ہوں اور چوہدریوں کا رشتہ دار ہوں۔ میں فیصلے کروں گا پاکستان کے۔مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں لکھاکہ میں نے یہ بات کئی دن پہلے کہی تھی کہ محسن رضا اس امٹورٹڈ حکومت کا ایک اہم رکن موجود ہے، وہ دو نکاتی ایجنڈے پر آئے ہیں،کم از کم ایک سال کے لیے مدت میں توسیع کریں،پی ٹی آئی اور چودھری پرویزالٰہی اور چودھری وجاہت کے خاندان کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔