بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر سید محسن رضا نقوی کو مبارکباد

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر سید محسن رضا نقوی کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہونگے۔ شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہونگے، امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے، میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔