facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی ٹکٹیں آج سے ملیں گی، قیمت کیا ہے؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کیلئے آن لائن ٹکٹ آج سے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق جنرل انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 100  روپے، فرسٹ کلاس کی 200، پریمیئم کی 500 اور  وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ کلی قیمت 500 روپے رکھی گئی  ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ سیریز کی ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔

پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

پی سی بی نے ہدایت کی  ہےکہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔