بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو اسمبلیوں کے الیکشن اگر کروا دیئے گئے تو ملک میں خرابی ہو گی ، خواجہ سعد رفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ دو اسمبلیوں کے الیکشن اگر کروا دیئے گئے تو ملک میں خرابی ہو گی ، میں بطور سیاسی رہنما کارکن الیکشن کے حق میں نہیں ہوں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ اسمبلیاں توڑنے کا کوئی جواز نہیں تھا ،اسمبلی توڑنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ،اسمبلی توڑنے کے عمل کو چیلنج کرنا چاہئے تھا یہ غیرقانونی کام ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ دو اسمبلیوں کے الیکشن اگر کروا دیئے گئے تو ملک میں خرابی ہو گی ،میں بطور سیاسی رہنما کارکن الیکشن کے حق میں نہیں ہوں، الیکشن کمیشن بتا سکتا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے ،میں بطور سیاسی رہنما کارکن الیکشن کے حق میں نہیں ہوں ۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ سب کو اپنی پڑی ہوئی ہے پہلے ملک کو تو بچا لو ،الیکشن کروا کر دیکھا تھا 1970 میں کیاہوا،الیکشن ہو تو شفاف ہونا چاہئے،اگر عدالت بری کرے تو یہ شور مچاتے ہیں ۔