بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ بننے پر چندہ کھانیوالے کو تکلیف ہوئی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ بننے پر فارن ایجنٹ اور چندہ کھانے والے کو تکلیف ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کوتکلیف اصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں ہوئی، تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہوئی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ بزدار مسلط نہیں ہوا؟ پنجاب لوٹنے والو ! اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں۔