بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہلیہ کو کہا مجھے چھوڑنا ہے تو چلی جاؤ ۔۔ شادی کے چند دنوں بعد دلہے کا جسم پر فالج آ گیا، لیکن زندگی نے کیسے رخ بدلا؟

زندگی میں اکثر کچھ ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں، جو کہ سب کو افسردہ کر دیتے ہیں، کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جو حیرانی کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک ایسی ہی کہانی سے سب کو حیران کر دیا ہے، جس سے صارفین یہ بھی سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ زندگی کیسے بدل جاتی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ نوجوان کی 24 سال کی عمر میں گریجویشن ہوتے ہی شادی ہو گئی، زندگی کی نئی شروعات نے جہاں سب کچھ بدل دیا تھا، وہیں ایک نیا جیون ساتھی بھی تھا، جس کی ذمہ داری اسی کے کاندھے پر تھی۔

لیکن کچھ سال بعد ہی نوجوان اچانک بیمار پڑ گیا، بخار اتنا سخت تھا کہ چہرا ہی بدل گیا، مگر حیرت انگیز طور پر رپورٹ میں کچھ سامنے نہیں آیا اور پھر ایک دن دانت صاف کرتے ہوئے چہرے کا آدھا حصہ پیرالائز ہو گیا۔

اسپتال لے کر گئے تو پورا جسم اور چہرے کا آدھا حصہ پیرالائز تھا، اس سب صورتحال میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ نوجوان کو ایسی بیماری میں جس میں جسم کا حصہ پیرالائز ہو جاتا ہے، جبکہ ٹھیک ہونے کے چانسس بھی کم ہوتے ہیں۔

ایسے میں نوجوان اتنا مایوس ہوا کہ اپنی اہلیہ تک کو کہہ دیا کہ تم میرے ساتھ رہ کر تنگ آ جاؤگی، پریشان رہو گی، اس لیے مجھے چھوڑ کر چلی جاؤ۔ لیکن اہلیہ نے ہمت نہیں ہاری اور آخری دم تک ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

اہلیہ کی ہمت نے نہ صرف شوہر کو سپورٹ دی بلکہ ایک نئی امید کی کرن کو بھی جگایا، اگرچہ ہر بار کوشش کرنے پر نوجوان کو ناکامی ہوتی مگر وہ دن آ ہی گیا جب اس نے اپنا ہاتھ خود اٹھایا۔ اور پھر 6 ماہ بعد وہ ایک مکمل نئی اور الگ زندگی میں دکھائی دیا۔

ایک سال بعد وہی نوجوان اب فٹنس ٹرینر ہے، اور کوئی اس نوجوان کو دیکھ کر سوچ بھی نہیں سکتا ہے، کہ یہ وہی نوجوان ہے، جو کہ پیرالائز تھا، اب یہ ایک خوشحال زندگی گزار رہا ہے۔

source