اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے الیکشن کے مطالبے پر پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے ، اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ چلا چلا کر بتا رہے تھے کہ حکومت ناکام اور عوامی حمایت کھو چکی ہے ،اگر حکومتی حمایت کھوچکی ہے تو الیکشن کا خوف کیوں؟انہوں نے کہا کہ جمہوری لوگ حمایت کےلئے عوام کے پاس ہی جاتے ہیں ، پی ڈی ایم کےلئے بہتر یہی ہے کہ سازش کا حصہ بننے کی بجائے الیکشن قبول کرے ۔
الیکشن کے مطالبے پر پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے ،وزیراعظم








