بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر والد نے بیٹی کو قتل کر دیا

چارسدہ(ممتاز نیوز)چارسدہ کے علاقے سردریاب کے گاؤں وانو گھری میں باپ نے 18 سالہ بیٹی کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا۔
متوفی لڑکی کی والدہ نے سٹی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس کا شوہر بختیار گل وہاں پہنچا اور بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
خاتون نے سٹی پولیس کو بتایا کہ کسی شخص نے اس کے شوہر کو سوشل میڈیا پر موجود بیٹی کی ڈانس ویڈیو پر طعنہ دیا جس کے بعد اس نے انتہائی یہ قدم اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی لڑکی اسلام آباد کے ایک امیر گھرانے کے گھر میں ملازمہ تھی جہاں سوات کا ایک لڑکا بھی کام کرتا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اس لڑکے نے مقتولہ کو شادی کی پیشکش کی لیکن اس نے انکار کر دیا کیونکہ اس کی پہلے ہی منگنی ہو چکی تھی۔
مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ اس کے بعد لڑکے نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور جب وہ اپنی کوششوں میں ناکام رہا تو اس نے بدلہ لینے کے لیے جعلی آئی ڈی کے ساتھ اس کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے روز انہوں نے لڑکے کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔