اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری ہفتے کی شب 8 بجے لاہور پہنچیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہاہے کہ مسلم ن لیگ کی نائب صدرو چیف آرگنائزر مریم نواز 26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی ،مریم نواز 28 جنوری ہفتے کی شب 8 بجے لاہور پہنچیں گی،مریم اورنگزیب کا مزیدکہناتھا کہ مریم نواز سرجری کے بعد صحت یاب ہو کر وطن واپس آ رہی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئیر نائب صدر ،چیف آرگنائزر مریم نواز انشاءاللہ 26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری،ہفتے کی شب 8 بجے لاہور پہنچیں گی۔الحمدللّٰہ آپ سب کی دعاؤں سے مریم نواز شریف سرجری کے بعد صحت یاب ہو کر وطن واپس آ رہی ہیں۔آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 23, 2023