اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر کل الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اجلاس میں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ 3 ماہ کے اندر انتخابات کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب








