اسلام آباد (ممتازنیوز) الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے تحت رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ”اعتراف خدمت ” پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر محمد عبدالشکور،صدر الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاو ید قصوری، ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی، اینٹر پینیور ابن فاضل اور وسطی پنجاب کے 18 اضلاع سے رضا کاروں اور ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نیکثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میں خدمات سر انجام دینے والے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے نائب صدر عبدالشکور نے کہا کہ ہم اپنے رضاکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر ا لعظیم نیکہا کہ سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ایسی تقریبات ہماری نوجوان نسل کی راہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی نے کہا اللہ کا شکر ہے وسطی پنجاب سیلاب سے محفوظ رہا لیکن وسطی پنجاب کے رضاکاروں نے ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے لیے نہ صرف امدادی سامان اکٹھا کیا بلکہ خود متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ویڈیوں لنک میں خطاب کیا اور نوجووانوں کے جذبوں کو عبارہ۔پروگرام کے اختتام پر سیلاب زدہ علاقوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینیوالے رضاکاروں کوایوارڈ بھی دیے گیے۔
الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے تحت رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ”اعتراف خدمت ” پروگرام کا انعقاد








