بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نقیب اللہ قتل کیس کے فیصلے کے بعد راؤ انوار کا بیان

نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کا موقف بھی سامنے آگیا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 سال بعد نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا ہے۔

راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری

فیصلہ سننے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ جھوٹا کیس انجام کو پہنچ گیا، 25 لوگوں کو کیس میں ملوث کیا گیا جو بے گناہ تھے۔

سابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ مقتول کو ایک گولی لگی تھی، اس کا نام نقیب اللہ ہی نہیں تھا، مقتول کا نام نسیم اللہ تھا اورغلط تصویر میڈیا پر چلائی گئی۔