بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نےانارکی پھیلانے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی،شہبازشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئین شکن ٹولے نےقبضہ کرلیا ہے،عمران خان نےجمہوریت کوکچلنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کی،،ڈپٹی اسپیکرنےوزیرکی بات مان کرتحریک کومسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ آج عدم اعتماد پرووٹنگ ہونا تھی،،وزیرنے آرٹیکل 5کا حوالہ دے کرغیرآئینی اقدام کیا،شخصی اقتدارکوطول دینے کے لیے آئین پرحملہ کیا گیا،عمران خان نےانارکی پھیلانے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی،ہماری ڈیمانڈقبل ازوقت الیکشن نہیں شفاف الیکشن تھے۔