بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  نواز شریف سے ننھے پرستاروں کی ملاقات: شرٹ پر آٹو گراف لیا

لندن:مسلم لیگ(ن) کے قائد  نواز شریف سے ننھے پرستاروں کی ملاقات: شرٹ پر آٹو گراف لیا۔تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ(ن) کی رہنما حناپرویزبٹ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیوشیئر کی ہے جس میں نوازشریف کو دو ننھے پرستاروں کی شرٹ اور کلائی پر آٹوگراف دیتے ہوئے دکھاگیا ہے،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود ہیں اور بعد ازاں ننھے پرستارنوازشریف اور مریم نوازکے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنواتے ہیں۔حناپرویزبٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ خوش قسمت بچے بہت قیمتی آٹوگرافس لے رہے ہیں۔