اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس رات کو طلب کیا ہے اور اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں قانونی نکات پر غور کرے گی۔ اپوزیشن جماعتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس سے متعلق مشاورت کرے گی جبکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان اہم فیصلے کریں گے۔ اجلاس میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، خالد مگسی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود، سمیت دیگر شریک ہوں گے۔
قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب








