بجلی کے بریک ڈاؤن سے پورے ملک کا نظام بیٹھ گیا ہے۔ گھروں میں پانی کی موٹریں بند ہوگئیں جبکہ اسپتالوں میں آپریشنز ملتوی ہوگئے۔
سیکٹری ایپٹما شاہد ستار کا کہنا ہے کہ بجلی کے بندش سے ٹیکسٹائل سیکٹرکی پیداوار بھی بُری طرمتاثر ہوا ہے اور صرف ایک ہی دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کے آرڈرز متاثر ہوئے۔
دوسری جانب مطابق کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد موبائل فون کمپنیوں کی سروسز بھی متاثر ہیں، کئی موبائل فون کمپنیوں کے سگنل نہ آنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ بریک ڈاؤن کے باعث ٹیلی کام کمپنیز کو خدمات جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ پیر کی صبح ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جسے 11 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہیں کیا جاسکا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آج صبح ملک میں وولٹیج کاغیرمعمولی اتارچڑھاؤ آیا، جس کےباعث ملک بھرمیں بریک ڈاؤن ہوا۔
بجلی بندش، ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک دن میں کروڑوں ڈالر کا نقصان








