ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔
قیدیوں کی جانب سے آگ لگانے کی اطلاع ملی ہے جبکہ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ہے۔ جیل میں فائرنگ، پولیس اور قیدیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہے۔
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار قیدیوں کاتعین کیاجائے۔
محسن نقوی نے کمشنر اور آر پی او گجرات جیل پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔
ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ








