بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کے سٹاف آفیسر سید سمیر احمد کو نگران وزیراعلیٰ کا پرنسپل سیکرٹری بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(وقائع نگار ) وزیراعظم شہبازشریف کے سٹاف آفیسر سید سمیر احمد کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پرنسپل سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور وہ بہت جلد لاہور میں پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جبکہ سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات پنجاب اسمبلی کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے سٹاف آفیسر سید سمیر احمد کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پرنسپل سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا ۔ سید سمیر احمد گریڈ 20کے آفیسر ہیں اور وہ وزیراعظم شہبازشریف کے سٹاف آفیسر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں وہ اس سے قبل پنجاب میں بھی شہبازشریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں اہم عہدوں پرتعینات رہے ہیں اور ان کا شمار شہبازشریف کے قریبی افسران میں کیا جاتا ہے ۔محمدخان بھٹی جو سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں انہیں پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی خدمات پنجاب اسمبلی کے سپرد کر دی گئی ہیں وہ پرنسپل سیکرٹری بننے سے پہلے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ان کے بھائی ساجد بھٹی پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر رہے ہیں ۔