بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی عہدیدارڈونلڈلو میری حکومت گرانے کی سازش میں ملوث تھے،عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد/نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے امریکی عہدیدارڈونلڈلو کو اپنی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث قراردیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اسمبلی تحلیل کر کے حزب اختلاف کو سرپرائز دیا ہے ۔عمران خان نے جنوب اور وسطی ایشیائی امور کےبارے میں امریکہ کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈلو کا نام لیا جنہوں نے مبینہ طور پر امریکی میں پاکستان کے سفیر کو دھمکی دی تھی ۔عمران خان نے ڈونلڈ لو ہی ان کی حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے کے عمل میں آلہ کار بنے ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ لو نے امریکہ میں پاکستان کے  سابق سفیر اسد مجید کو خبردار کیا تھا کہ اگر قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان بچ جاتے ہیں تو اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے ۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ لو بھارت اور پاکستان میں پولیٹیکل آفیسر اور نئی دہلی امریکہ کے سفارتخانے میں نائب سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ ہندی اور اردو روانی سے بولتے ہیں