چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے گڈانی جیل کا دورہ کیا ۔ جووینائیل وارڈ ، خواتین بیرک اور مختلف وارڈز میں سہولیات کا جائزہ لیا ۔ جیل مینوئیل کے مطابق سہولیات اور کھانے کے معیار چیک کئے ۔ قیدیوں کے مسائل بھی سنے ۔ چیف جسٹس کے حکم پر کل تک دوائیں جیل ڈسپنسری میں بھی ہوں گی ۔ مقدمات کی سماعت کے حوالے سے چیف جسٹس کو بریفینگ دی گئی ۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کاافغان گڈانی جیل کا دورہ ،وارڈز میں سہولیات کا جائزہ لیا








