بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمرا ن نے ملک کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،ایسے بندوں سے نجات ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے،نوازشریف

 لندن:مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کے لئے قہرتھا،اس نے ملک کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،ایسے بندوں سے نجات ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ عمران خان پاکستا ن کے لئے اچھاپیغام نہیں تھابلکہ ملک کے لئے قہرتھا،اس شخص نے پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے۔انہوں نے کہاکہ ایسے بندوں سے نجات ہر پاکستانی کی ذمہ دیار ہے ۔