بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوتا ہے؟ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے وجہ بتادی۔
نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن انفرا اسٹرکچر کی کمزوری کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کی پیداوار میں تو اضافہ کرلیا مگر بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم کو مظبوط نہ بنا سکے کہ وہ 30ہزار میگاواٹ بجلی تسلسل کے ساتھ فراہم کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ اب انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں مگر اس کام کیلئے ایک، ڈیڑھ سال درکار ہوتا ہے۔
بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوتا ہے؟ وزیر مملکت مصدق ملک نے وجہ بتادی







