بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کوپاور بریک ڈاؤن پرتشویش،وزیراعظم ،وزیرتوانائی اورسیکرٹری توانائی سے رابطہ

لندن:وزیرداخلہ راناثناللہ نے کہاہے کہ نوازشریف ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر فکرمند ہوئےاور انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف،وزیرتوانائی اورسیکرٹری توانائی سے بات بھی کی، وزیراعظم نے انہیں صورتحال سے آگاہ کیاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناللہ نے کہاکہ نوازشریف بجلی لے بریک ڈاؤن پر وزیراعظم سے رابطے میں رہے اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیاگیا، ہمیں بتایاجارہاہے کہ کافی جگہوں پر بجلی بحال ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز26 جنوری کولندن سے روانہ ہوں گی، 27 جنوری کودبئی پہنچیں گی اور اگلے رو ز یعنی 28 جنوری کو سہ پہرتین بجے لاہورایئرپورٹ پر لینڈکریں گی۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ مریم نوازکے استقبال کے لئے پارٹی کی سطح پرکوئی کال نہیں دی گئی ہے تاہم لاہورشہرکی سطح پر اس حوالے سے کوئی پروگرام بنایاگیاہے ،اسی طرح گوجرانوالہ ،شیخوپورہ ودیگر شہروں سے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے ،میں نے ان سے کہاکہ پارٹی کی سطح پراستقبال کی کوئی کال نہیں لیکن اس کی ممانعت بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بہت جلدپاکستان پہنچ رہے ہیں،تجویز ہے کہ وہ لاہو راتریں،تاہم تاریخ کا اعلان وہ خود کریں گے اور نوازشریف کی واپسی پر ان کا بھرپوراستقبال کیاجائے گااس موقع پر پورا پنجاب اور پاکستان جمع ہوگا۔اپنے دورہ لندن کے مقاصدسے متعلق وزیرداخلہ نے کہاکہ چونکہ دواسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں اور وہاں الیکشن ہونے جارہے ہیں ،اس طرح کے بہت سے معاملات تھے جن پر دوبدو بات ہی ہوسکتی ہے ،بہت سے چیزوں پر ٹیلی فون یا ویڈیولنک پر ڈسکس نہیں ہوسکتی تھیں۔ اس کے علاوہ پارلیمانی بورڈتشکیل دیاگیاہے،ریجنل سطح پر کمیٹیز بنائی گئیں، نوازشریف سے پارٹی کے بیانے پرمشاورت ہوئی،لاہور کے پارٹی صدر کا عہدہ خالی تھا جہاں شہبازشریف کی مشاورت سے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرکو صدر مقرر کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ نجات دہندہ تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران پروجیکٹ میں پانچ لوگوں کا کردار فائنل ہوچکاہے انہوں نے کیاکرداراداکیاہم لوگوں کو بتائیں گے۔