بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے خلاف مسلح کارروائی کھلی بغاوت، ناجائزاور حرام ہے،علماکرام

اسلام آباد:مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے متفقہ طور پر مفتی نور ولی کے پاکستان مخالف فتوی/موقف کو یکسر بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف مسلح کارروائی کھلی بغاوت، ناجائزاور حرام ہے۔
میثاق واحدت کانفرنس بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں مُلک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء نے کانفرنس میں شرکت کی۔ علماء نے کالعدم ٹی ٹی پی کے بیانیے کے حوالے سے اپنا متفقہ فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہاگیاکہ اجتماع یہ اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے۔پاکستان کا دستور پاکستان کے اسلامی ہونے کی گواہی دیتا ہے۔پاکستان کا دستور ایک ایسا دستور ہے جو کسی اور ملک میں نہیں پا یا جاتا۔پاکستان کے خلاف کوئی مسلح کارروائی کھلی بغاوت ہے، ناجائز ہے، حرام ہے۔ تقریباََ 45منٹ مفتی نور ولی اور اُن کے دیگر ساتھیوں سے بات کی ۔مفتی نور ولی کا پاکستان مخالف فتوی/موقف بالکل غلط ہے۔مفتی نور ولی اور اُن کے ساتھیوں کو پاکستان کو اسلامی ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔۔ مفتی نور ولی اورTTPنے پچھلے20سال سے بچوں، عورتوں اور علماء کو نہیں بخشا۔۔نو ر ولی نے کہا تھا کہ ہم ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔۔ ہم نے نور ولی اورTTPکو راہنمائی فراہم کر دی ہے۔ہم نے جب آپ کو راہنمائی فراہم کر دی ہے تو پھر مطالبہ کیسا؟نور ولی اورٹی ٹی پی کے پاس کوئی جواز نہیں کہ اُن کو راہنمائی فراہم نہیں کی گئی۔۔عُلماء پہلے ہی فتویٰ جاری کر چکے ہیں پیغامِ پاکستان کی صورت میں۔نور ولی نے فاٹا کے انضمام پر بہت زور دیا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ہم نے انہیں کہا کہ فاٹا کا انضمام ایک سیاسی معاملہ ہے۔نور ولی اور ساتھیوں کے سامنے دین کا معاملہ پیچھے تھا اور فاٹا کا مسئلہ زیادہ اہم تھا۔