بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران سیٹ اپ کے لئے ہدایات جاری

اسلام آباد(ممتازنیوز)الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی، اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کیا گیا۔صوبہ بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائدکردی گئی۔نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور تمام وزرا سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایات کردی گئی۔ سرکاری رہائشگاہ، سرکاری ہاسٹل و گیسٹ ہاؤسز کو خالی کرنے کی بھی ہدایات کردی گئی۔ نگران سیٹ اپ روٹین کا کام جاری رکھے گا۔