بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عثمان انور نئے آئی جی پنجاب تعینات

لاہور: حکومت نے عثمان انور کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عثمان انور کو پنجاب پولیس کا نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) تعینات کیا گیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔