بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز نے سیف الملوک کھوکھر کو ن لیگ کا ضلعی صدر بنانے پر پیغام جاری کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ کی ن کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف نے اور حمزہ شہبازشریف نے لاہور کا ضلعی صدر بننے پر ملک سیف الملوک کھوکر کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیلیفون کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہناتھا کہ آپ پارٹی کا فخر ہیں ، اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ،مشکل دور میں کھوکھر برادران پارٹی کے ہمیشہ ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے ،انشاءاللہ آپ مسلم لیگ ن کو لاہور میں مضبوط کریں گے ۔

حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن لاہور کا صدر بننے پر آپ کو مبارکبا دیتاہوں ، آپ پارٹی کے با وفا ساتھی ہیں، آپ بہترین انداز میں بطور لاہور صدر کام کریں گے ۔ ان کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلیفون کر کے لاہور کے صدر بننے پر مبارک باد دی۔