بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“مجھے ڈاکٹر کے عہدے پر تعینات کیا جائے ” مالی کی درخواست پر سندھ ہائیکور ٹ میں سماعت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں مالی کی جانب سے ڈاکٹر کے عہدے پر ترقی نہ دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی .

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کے ہیڈ مالی نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں ہیڈ مالی کے عہدے پر تعینات ہوں ، ہومیو پیتھی کی ڈگری حاصل کی ہوی ہے، کارپوریشن میں آسامی بھی ہے ، لیکن ادارہ تعینات نہیں کر رہا ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملازمت کی کیا ضرورت ہے اپنا کلینک کھول لیں , جسٹس اقبال کلہوڑو نے دوران سماعت کہا کہ ہم اور آپ کے وکیل آپ کے کلینک دوا لینے آ جائیں گے ، عدالت نے وکیل مدعی سے استفسار کیا کہ وکیل صاحب کبھی آپ نے اپنے موکل سے دوا لی ہے؟ وکیل ڈی ایم سی نے صفائی دی کہ درخواست قابل سماعت نہیں ، مسترد کر دی جائے،جسٹس اقبال کلہوڑو نے دونوں فریقین کی درخواست سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔