سرینگر(ممتازنیوز) مقبوضہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف بٹ کے جوان سال صاحبزادے، نوجوان وکیل ایڈووکیٹ باسط اشرف بٹ کی نماز جنازہ منگل کسی صبح راول پو رہ سرینگر میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماوں سمیت وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی ، بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سینئر وکلا ءمیں نذیر احمد رنکہ ، بشیر احمد صدیقی ، محمد شفیع ریشی ، غلام نبی شاہین، محمد عبداللہ پنڈت،مفتی معراج الدین شامل تھے ،جے کے ایل ایف کے سینئر رہنماو ں محمد یاسین بٹ اور مشتاق اجمل نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ، بعد میں مرحوم کو آبائی قبرستان چھتہ بل سرینگر میں سپرد خاک کردیا گیا ،اس موقع پر بار ا یسوسی ایشن نے عدالتوں میں اپنا کام معطل رکھا اور وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عدالتوں میں کام متاثر رہا ۔واضح رہے کہ کشمیر بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے جوان سال بیٹے کا گذشتہ روز اچانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تھا ان کی عمر 25 سال کے قریب تھی اور حال ہی میں ان کی شادی بھی ہوئی تھی ۔۔










