بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طالبہ پر تشدد کا واقعہ:4 طالبات سمیت تشدد کی شکار طالبہ بھی معطل

لاہور :ڈیفنس کے نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کے بعد اسکول انتظامیہ نے واقعے میں ملوث 4 طالبات اور تشدد کی شکار طالبہ کو بھی معطل کردیا۔

اسکول انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کو 10 روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسکول انتظامیہ کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ طالبات کو واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک معطل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔