بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کے نتائج تک پنجاب اورخیبرپختونخواہ اسمبلی کے انتخابات نہ کرانےپرغور شروع کردیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کے نتائج تک پنجاب اورخیبرپختونخواہ اسمبلی کے انتخابات نہ کرانےپرغور شروع کردیا،نئی مردم شماری یکم فروری سے31مارچ تک جاری رہےگی جبکہ نتائج اپریل میں جاری ہوں گے ،نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ نئی مردم شماری کے نتائج آنے سے پہلے پنجاب اورخیبرپختونخواہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کااعلان نہیں کیاجائے گا،حکومتی حلقے دونوں اسمبلیوں کے انتخابات عام انتخابات کے ساتھ ہی اکتوبرنومبرمیں کرانے پرغور کررہے ہیں،حکومتی ذرائع کے مطابق فروری سے مارچ تک نئی مردم شماری جاری رہے گی جبکہ اس کے نتائج اپریل میں آئیں گےاوراس کےبعد ان دونوں اسمبلیوں (پنجاب ،خیبرپختونخواہ ) کے انتخابات ممکن نہیں ہوسکیں گے، اس حوالے سے عدلیہ سے جلد رجوع کیاجائے گا تاکہ یہ انتخابات ملتوی کیے جاسکیں ،دونوں اسمبلیوں کاانتخاب عام انتخابات کے ساتھ ہی کرانے پرغور کیاجارہاہے۔