بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پنجاب عثمان انورکا دبنگ اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت کی جانب سے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائیں گے ، قانون اور الیکشن  کمیشن کی مرضی کے تحت تقرر و تبادلے ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نئے آئی جی پولیس عثمان انور کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام پر زیادہ توجہ ہو گی،سکول اور کالجز میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ ہو ر ہاہے، جرائم کی شرح میں کمی اور پولیس رسپانس بہتر بنانا بھی ترجیح ہے ، ان کامزید کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر انداز اپنائیں گے ۔