سری نگر(ممتاز نیوز )کشمیری اور بھارت میں آباد اقلیتیں 26 جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ھیں جمہور پر ظلم کرکے یوم جمہوریت منانا صرف بھارت میں ہی ھو سکتا ھے۔ھندتوا ذہنیت اقلیتوں پرروز قیامت ڈھارہی ھے انسانی حقوق کی پامالی بھارت کیلئے عام سی بات ھےان خیالات کا اظہار ممبر ڈیموکریٹک حریت فرنٹ،حریت رہنماء غلام نبی وار نےسری نگر سے جاری ایک بیان میں کیا ھے۔انہوں نے کہا26 جنوری حقیقت میں یوم جمہوریہ نہیں بلکہ بھارتی سامراج کے چہرے پر پڑا پردہ ھے جس کی آڑ میں ظالم چہرہ چھپا کر دنیا کو دھوکہ دیتا ھے۔مقبوضہ وادی میں سفاک فوج ظلم کی نت نئی داستان رقم کر رہی ھے۔حقوق انسانی کو پامال کرتے ھوئے آزادی اظہار کے تمام ذرائع کے خلاف سیاہ قانون رائج کر رکھے ھیں تاکہ حق کی آواز کو دبایا جاسکے۔انھوں نے کہا بے گناہ لوگوں کو کال کوٹھریوں میں ڈالا جاتا ھے حوا زادیوں کے آبگینے تار تار کئے جاتے ھیں غیر ملکیوں کو شہریت دیکر اکثریت کو اقلیت میں تبدئل کرنے کی کوشش کی جارہی ھےبر سر روزگار لوگوں کو بے روزگار کیا جارھا ھے ملکیتی زمینوں سے بے دخل کیا جارھا ھے 75 سالہ غاصبانہ قبضے کو مذید تقویت دی جارہی ھے۔ان حالات میں یوم جمہوریہ منانا عالمی طاقتوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ھے۔انھوں نے کہا ایسٹ تیمور،سکاٹ لینڈ اور جنوبی سوڈان کے مسلے کا حل فورا” نکل سکتا ھے کشمیر کا کیوں نہیں۔انہوں نے عالمی اداروں پر زور دیا ھےکہ بھارت کے ھاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نوٹس لیا جائے۔تاکہ کشمیریوں کےخون کو مذید بہنے سے روکا جائے۔
مشرقی تیمور،سکاٹ لینڈ اور جنوبی سوڈان کے مسلے کا حل فورا” نکل سکتا ہےتو کشمیر کا کیوں نہیں، غلام نبی وار








