بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئے گورنرپنجاب عمر سرفراز آج وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ڈیسک ) نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے  اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  گورنر پنجاب پارٹی کے آئندہ اجلاسوں میں بھی شریک  ہوں گے ۔ واضح رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان  نے آج عثمان بزدار اور محمود الرشید کو اسلام آباد طلب کیا ہے ، دونوں سے  ملاقات میں صوبے  کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنز پر مشاورت ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق محمود الرشید  پنجاب کی نمبر گیم سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، اس ملاقات میں سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی ۔