کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر 8 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے مدعیہ، پراسیکیوٹر ایف آئی اے ، انویسٹی گیشن آفیسرکو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔









