بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما(Anushka Sharma) کی جانب سے شوہر ویرات کوہلی کیلئے چھولے بھٹورے منگوانے کے ایک آرڈر نے ممبئی کے چھوٹے سے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی۔

’دہلی سے‘ نامی ریسٹورنٹ 2022 میں تقریباً 18 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا اور مالکان اسے بند کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

اسی دوران کامیڈین ابھیشیک اپمنیو نے ریسٹورنٹ کے چھولے بھٹورے کی انسٹاگرام پر تعریف کی، جس کے بعد انوشکا شرما نے ویرات کیلئے یہاں سے کھانا منگوایا اور سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کر دی۔


مالکان کے مطابق انوشکا کی پوسٹ کے بعد ریسٹورنٹ پر گاہکوں کا رش لگ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:4 اکتوبر لانگ مارچ: ڈی آئی خان سے صوابی تک پی ٹی آئی کا پلان کیا ہے اور اصل امتحان کہاں ہوگا؟

آج یہ کاروبار چار برانچز تک پھیل چکا ہے، جہاں روزانہ تقریباً 3 ہزار پلیٹس فروخت ہونے اور ماہانہ فروخت 2 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔