بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے عثمان بزدار کو اسلام آباد بلا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار اور محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا ، ملاقات میں صوبے  کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنز پر مشاورت ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق محمود الرشید  پنجاب کی نمبر گیم سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، اس ملاقات میں سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

ادھر  گورنرپنجاب عمرسرفراز بھی آج وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے   اور آئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔ ذرائع کاکہناہے کہ گورنرپنجاب پارٹی کےآئندہ اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔