گوجرانوالہ : سرکاری دفتر میں خواجہ سرا سے رقص کرانے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے، غیراخلاقی حرکات اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
گوجرانوالہ میں سرکاری ملازمین کی خواجہ سرا سے راشن کے بدلے رقص کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔
ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا سرکاری دفتر راشن لینے گیا جہاں اسے ڈانس کرنے پر مجبور کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک کلرک کو گرفتار کرلیا دیگر ملازمین کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، خواجہ سرا کوسکیورٹی فراہم کر دی ہے، خواجہ سرا نے نا معلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں ملنے کی بھی شکایت کی تھی۔
گوجرانوالہ میں گزشتہ دنوں سرکاری ملازمین کی جانب سے خواجہ سرا سے راشن کے بدلے رقص کروانے کی ویڈیو وائرل ہوئی
راشن کے بدلے سرکاری دفتر میں خواجہ سرا سے رقص کرانے کا مقدمہ درج








