اسلام آباد(وقائع نگار) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے بیٹی مریم نواز صحت مند ہوکر وطن واپس تشریف لائی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جس طرح مریم نوازنے ہمیشہ بہادری اور جرات کے ساتھ قائد مسلم لیگ (ن) کے نظریات، اصولوں اور حق گوئی کا پرچم سربلند کیا، اب اسی جذبے اور تندہی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے بیٹی مریم نواز صحت مند ہوکر وطن واپس تشریف لائی ہیں۔ جس طرح انہوں نے ہمیشہ بہادری اور جرات کے ساتھ قائد مسلم لیگ (ن) کے نظریات، اصولوں اور حق گوئی کا پرچم سربلند کیا، اب اسی جذبے اور تندہی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 28, 2023









