بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوہاٹ : تاندہ ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی ، ہلاکتوں کا خدشہ

کوہاٹ (نیوزڈیسک) تاندہ ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی ، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں سیر کیلئے آئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ، کشتی میں 20 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد
بچوں کی ہے۔

حادثے میں متعدد افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کا خدشہ ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کی جانب سے آپریشن جاری ہے ۔