کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری تک جا سکتا ہے۔









