بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ عوام پر نہ ڈالے : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مستردکردیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو یکسر مسترد کر دیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد کاشف چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کو یکسرمسترد کرتے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا مذید طوفان آئے گا۔مہنگائی نے عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ حکومت فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔حکومت و اپوزیشن اپنی نااہلیوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالیں ۔